12 مارچ 2020 - 08:25
ہم شام سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالیں گے

شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے شام میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کی ذرائ‏ ابلاغ کی مشیر بثینہ شعبان نے ادلب کے بارے میں ماسکو معاہدے کو ادلب کی آزادی اور شامی سرزمین کو غیر ملکی افواج سے آزاد کرانے کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ شام کی فوج نے حالیہ دو ہفتوں میں شام کی 2 ہزار کلو میٹر مربع زمین کو آزاد غیر ملکی افواج اور دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرایا ہے اور ترکی کے فوجیوں اور دہشت گردوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔ مہر کے مطابق اس نے کہا کہ ماسکو معاہدے میں شام کی ارضی سالمیت پر تاکید کی گئی ہے اور شام نے غیر ملکی فوجیوں اور دہشت گردوں سے شامی سرزمین کو آزاد کرانے کا عزم کررکھا ہے۔ بثنیہ شعبان نے شام میں امریکہ اور ترک فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ترکی کے فوجی ان علاقوں  میں موجود ہیں جہاں دہشت گرد ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور ترکی آج بھی دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں ۔ امریکہ نے القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کو آج بھی اپنے پروں کے سائے ميں رکھا ہوا ہے اور ترکی بھی دہشت گردوں کی آشکارا حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

لیبلز